کراچی سمیت مختلف شہروں میں آج سے یکم جولائی تک بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش کی پیشگوئی
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

کراچی سمیت مختلف شہروں میں آج سے یکم جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں سندھ اور پنجاب کے متعدد شہر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے یکم جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جن میں مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، کراچی، بدین اور حیدر آباد جیسے شہر شامل ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد اور مری کے علاوہ اٹک، چکوال، جہلم، مندی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، وزیر آباد اور حافظ آباد میں بھی 27 جون سے یکم جولائی کے درمیان بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی دوران پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، نارووال، سیالکوٹ اور شیخوپورہ جیسے شہر شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28  جون سے آزاد جموں و کشمیر، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آج سے یکم جولائی کے دوران ہونے والی بارشوں سے ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی ہوگی اور درجہ حرارت معتدل ہوگا۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں شہری گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے بے حال ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں شدید گرمی کے نتیجے میں سول ہسپتال میں 8 مریض انتقال کر گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہ 40 سے 45 مریضوں میں سے انتقال کر جانے والے مریض پانی کی شدید کمی کا شکار تھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں گزشتہ روز کہا گیا کہ انتقال کر جانے والے افراد مختلف امراض میں مبتلا تھے جن میں ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور مرگی شامل ہیں جبکہ جن افراد کا انتقال ہوا، ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی تھی۔

Related Posts