مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی اور تیز بارش

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
آج شام کو بارش
(فوٹو: فائل)

ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے، کراچی میں آج صبح بوندا باندی، ہلکی پھلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جن میں کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلشنِ حدید، بھینس کالونی، نیپا چورنگی اور آئی آئی چندریگر رود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ترکی سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف

شہرِ قائد میں زینب مارکیٹ، ملیر، قیوم آباد، اختر کالونی اور ڈیفنس میں بھی بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 24 جولائی سے کراچی میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

قبل ازیں لاہور میں مسلسل 7 گھنٹوں کی بارش سے بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے انڈر پاسز پانی سے بھر گئے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہریوں کی گاڑیاں بند ہوگئیں۔

شہری کئی فٹ پانی میں اپنی موٹر سائیکلز کو منزل تک پہنچنے کیلئے دھکے لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ہربنس پورہ کا انڈر پاس ٹریفک کی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ، رحمان پورہ اور تاج پورہ کی گلیوں میں 2، 2 فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ عامر ٹاؤن میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ سیشن کورٹ بھی پانی سے بھر گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ ندی نالوں میں بارش کے باعث طغیانی اور پانی کی سطح بلند ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں بارش کا پانی مارکیٹس اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ 

 

Related Posts