اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشیبی علاقے زیرِ آب آجانے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، میلسی، جہانیاں اورلیہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ایئر پورٹ پر پرندوں کا راج، کئی پروازیں متاثر

پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں، ہری پور، صوابی اور کرک میں بھی بارش ہوئی جبکہ محکمۂ موسمیات نے آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں بارش کا پانی نشیبی علاقوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے علاوہ جڑواں شہروں کے دیگر نشیبی علاقوں میں بھی گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں۔

مختلف شہروں میں سڑکوں پر جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔ شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل بن گیا۔ آزاد جموں و کشمیر میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

کوٹلی اور بھمبر میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شہری گھٹنے گھٹنے پانی کے باعث اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکے لگا کر منزل کی جانب لے جانے پر مجبور ہو گئے۔ مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

Related Posts