ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain pakistan
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ، سندھ کے چند اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک،تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی متوقع ہے۔بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسیٰ خیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے اضلاع سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرزیریں میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts