کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، ملیر، گڈاپ ٹاؤن، نیو کراچی، بحریہ ٹاؤن فیزتھری اور فور میں بارش ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
واضح رہے کہ کراچی میں آج بھی شدید گرمی تھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ بدترین لوڈشیڈنگ نے گرمی کے ستائے شہریوں کا جینا اجیرن بنا دیا ہے۔