پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain forecast threatens Pakistan vs Bangladesh match today

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ شیڈول ہے تاہم بارش کے امکانات کے باعث یہ میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہونا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آج بارش کی پیش گوئی کی ہے جو میچ کے انعقاد پر اثر ڈال سکتی ہے۔

موسمیاتی ویب سائٹ “ایکیو ویدر” کے مطابق دوپہر 2 بجے بارش کے 75 فیصد جبکہ 3 بجے 68 فیصد امکانات ہیں۔

بدھ کی رات اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گراؤنڈ گیلا ہونے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی بدھ کے روز غیر موزوں گراؤنڈ کنڈیشنز کے باعث اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے محض رسمی نوعیت کا ہوگا کیونکہ وہ پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سابق کھلاڑیوں اور عوام نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے کہاکہ ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی بغیر کارکردگی کے منتخب نہیں کیا گیا۔ ہمارا مقصد بہترین ممکنہ ٹیم تشکیل دینا تھا۔

Related Posts