اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

بارش کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے ساتھ ساتھ مری اور گلیات میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ایبٹ آباد، سیدو شریف، کالام، سوات، دیر اور چترال میں بھی بارش متوقع ہے۔

کرم، کوہستان، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث شہرقائد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد میں 7 روز قبل سعدی ٹاؤن، ملیر، سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ بادل بھی خوب گرجے، ایسے میں سڑکوں پر موجود متعدد موٹر سائیکلیں پھسلن کے باعث سلپ ہوگئیں، متعدد شہری  موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔

Related Posts