کراچی :چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ گزشتہ روز تیز برسات کے سبب جو مسائل پیدا ہوئے تھے ان کو کلیئر کرنے کیلئے عملہ اپنے فرض ادا کر رہا ہے ۔
مون سون کی ابتداء تیز برسات سے ہوئی ہے ،اللہ نے چاہا تو مزید بارشیں فروانی سے ہوگئی تو زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی اورہماری حدود کے اکثریتی علاقوں میں برسات کے بعد ایسے حسین نظارے جنم لیتے ہیں جس کو دیکھ کر لوگ لطف اندوز ہوتے ہیںاورزراعت کے شعبے میں بھی ترقی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برسات کے سبب بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جن کا حل حکمت عملی سے کرتے ہیں ،عملہ اپنی تیاریاں مکمل رکھے اور ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہے ۔
چیئرمین ضلع کونسل نے کہا کہ ڈیموں کی صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہے ہیں جس کیلئے حکومت سندھ کے دیگر محکموں کا تعاون مثالی ہے، الحمد اللہ ضلع کونسل کے نائب قاصد سے چیف آفیسر تک ہر کوئی اہلیان کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ سے آئے ہوئے سماجی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی سربراہی ظفر حمید بلوچ، نوید اعوان کر رہے تھے۔ اس موقع پر رکن کونسل آغا طارق پٹھان لیگل آفیسر عبدالاحد شیخ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:شہر قائد،مون سون کی بارش، مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کا احتجاج