بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، ہلاکتیں 90ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی
بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک 90 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ پی ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 6 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

بلوچستان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، 11 افراد جاں بحق

رواں مون سون سیزن کے دوران بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک جا پہنچی جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ صوبے میں بارش کے بعد درجۂ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلوں اور بارش کے دوران مختلف واقعات میں کوئٹہ، بولان، دکی، ژوب، کوہلی، خضدار، مستونگ، کیچ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور سبی میں اموات ہوئیں جبکہ کم و بیش 62افراد زخمی بھی ہوئے۔

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3ہزار 128 مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ ہزاروں شہری اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔

Related Posts