مختلف شہروں میں بارش، متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک زیرِ آب، ٹرینیں معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی/کوئٹہ: صوبہ سندھ اور بلوچستان میں مسلسل بارش کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک زیرِ آب آگئے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت میں کم و بیش 26 گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے۔ متعدد ٹرینوں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، کراچی اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں ریلوے ٹریک بہہ جانے کے باعث ٹرین آپریشن محدود کیا جارہا ہے۔ ٹریکس پانی میں ڈوب گئے۔ آج کے روز مختلف شہروں کا سفر کرنے والی متعدد گاڑیاں معطل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سست روی کی بات غلط، سی پیک پوری رفتار سے جاری ہے، چین

پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور اور کراچی کے مابین سفر کرنے والی قراقرم کراچی ایکسپریس، کراچی راولپنڈی کی پاکستان تیزگام ایکسپریس اور کراچی تا پشاور عوام ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں معطل کردی گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ روہڑی، کوٹری، لاڑکانہ اور دادو جانے والی موئن جو دڑو پسنجر ٹرین کا سفر بھی معطل کردیا گیا۔ مسافروں کو دیگر گاڑیوں میں ایڈجسٹ کردیا جائیگا۔ ٹکٹ ریفنڈ کیلئے آن لائن ایپلی کیشن بکنگ آفس سے لی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا۔ سندھ اور بلوچستان میں سیکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوئے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ 

Related Posts