کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں بارش، فلائٹ آپریشن معطل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں بارش، فلائٹ آپریشن معطل
کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں بارش، فلائٹ آپریشن معطل

کراچی: شہرِ قائد میں ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث سیسنا طیاروں کی فلائنگ معطل ہوگئی ہیں۔

بارش کے باعث کراچی میں فلائنگ اسکولز مشکلات کا سامنا ہے، تمام فلائنگ اسکولز کے چھوٹے جہاز پارک کردیئے گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے موسم کے دوران سیسنا سمیت دیگر چھوٹے طیاروں کو کپتانوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹس کو حد نگاہ میں کمی کے باعث مشکلات ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز 30 پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں جبکہ سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی ، گیس کی قیمت فروخت میں نظر ثانی کی منظوری 

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر، ایئر سیال، ایئر بلو، امارات ، ایران ایئر ، گلف ایئر ، اتحاد اور سری لنکن ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت  شہر بھر میں تیز موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج بھی شہر بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بار کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔

Related Posts