پاکستان کے مختلف شہروں میں 25 سے 28 مارچ تک بارشوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain and Thunderstorms Expected Across Pakistan
ONLINE/FILE

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 25 سے 28 مارچ کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 25 سے 27 مارچ کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں 25 اور 26 مارچ کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیاحوں کو بھی پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ باجوڑ، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہریوں کو موسمی حالات کے مطابق احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts