کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کی اطلاعات موصول  ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن بھر رہنے والی شدید حبس اورگرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔

کراچی کے علاقوں ملیر، گلستان جوہر، سپر ہائے، گلشن اقبال، شارع فیصل،صدر،کلفٹن، ڈیفنس،محمود آباد اور اطراف میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی۔ جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

Related Posts