بھارت اور چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے
بھارت اور چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے

بیجنگ / نئی دہلی: پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کوریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں بڑی تعداد میں سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جارہی ہیں تاہم مودی حکومت سیلاب زدہ علاقوں کی صفائی ستھرائی میں ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی بمباری سے کیف کے قریبی علاقے لرز اٹھے

اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں سیلاب کے باعث 55 سے 60 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب زدہ خاندانوں کو امدادی کیمپس میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ پڑیں۔

شہریوں کو صاف پانی، ادویات اور خوراک کشتیوں کے ذریعے بھی فراہم کی جارہی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کے دعویدار ملک میں صفائی ستھرائی اور سیلاب زدہ علاقوں کے انتظام و انصرام کیلئے وسائل کی قلت کا پول بھی کھل گیا۔

دوسری جانب عوامی جمہوریہ چین میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر جان کے خطرے سے دوچار خاتون کو ریسکیو کر لیا گیا۔ ملک میں 1961 کے بعد ریکارڈ کی گئی بد ترین بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبہ گوانگ ڈونگ سمیت جنوبی چین متاثر ہوا ہے۔

چینی حکومت لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہے تاہم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تاحال تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ چینی عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد میں لگے ہوئے ہیں۔ 

Related Posts