ٹرینوں کے کرائے 10 سے 15فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ، ریلویز کا نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے 10 سے 15 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر محکمۂ ریلویز نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 42 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

محکمۂ ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مال بردار ٹرینوں کے استعمال کیلئے 10 فیصد اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا جبکہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی شرح 15 فیصد رکھی گئی ہے۔

پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں 17 جون 2022 سے 10 سے 15فیصد تک اضافہ نافذ العمل ہوگا تاہم مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں فی الحال اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت ریلوے کا خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 2013 میں جب وزیرِ ریلوے بنا تو محکمہ 18 ارب روپے کما رہا تھا جو 2018 میں 50ارب تک جا پہنچا۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں محکمۂ ریلوے کا خسارہ 37 ارب ہوا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور میں وزارتِ ریلوے شیخ رشید اور اعظم سواتی کے سپرد کی گئی تھی۔ 

Related Posts