کراچی: عیدالفطر کے موقع کراچی سٹی سے چھ عید اسپیشل ٹرینیں لاہور، راولپنڈی اور ملتان روانہ کی جائینگی۔
7 سے 10 مئی تک کراچی سٹی سے لاہور رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی، 11 مئی کو کراچی سٹی سے راولپنڈی کے لیئے رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی۔
جبکہ 12 مئی کو کراچی سٹی سے ملتان رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ کی جائیگی،7 اور 9 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 14 کوچز اور 8 اور 10 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 15 کوچزروانہ ہوگی۔
11 مئی کو کراچی تا راولپنڈی عید اسپیشل 10 کوچز، اور 12 مئی کراچی تا ملتان عید اسپیشل 15 کوچز پر مشتمل ہوگی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کل رات 8 بجے سٹی اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا سرکلر جاری کردیا، جس میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکم جاری کیا ہے کہ 50فیصد برانچوں کو پیر، منگل اور بدھ کے دن بھی کھلا رکھیں۔
دوسری جانب 10، 11 اور 12مئی کو بینک صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، پیر تا بدھ پورٹ اور کسٹم ہاؤسز بھی کھلے رہیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کے حکم نامے کے مطابق تمام بینکوں کی 50فیصد برانچز عوام کو 10اور 11مئی کو عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اُس ملاقات میں وزیر اعظم سے اپیل کی تھی کہ اتنی طویل چھٹیوں کے باعث ہمیں اپنے امپورٹ ایکسپورٹ کے کام میں مشکلات پیش آئیں گی اور اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ گورنر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے تمام بزنس کمیونٹی کے تحفظات حل کروائیں، جس پر 10، 11اور 12مئی کو بینکوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا۔