روم: ریلوے ملازمین کی جانب سے اٹلی میں نے ہڑتال کردی گئی، جس کے باعث اسٹیشنز ویران اور مسافر پریشان ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی ٹرانسپورٹ یونینز کی ہڑتال کی کال کی ریلوے ملازمین نے بھی حمایت کردی، جس کی وجہ سے صبح 9 سے شام 5 تک بجے تک کام روک دیا گیا۔
اٹلی میں ملازمین کی ہڑتال کے دوران 40 فیصد سے زائد لمبے روٹ کی ٹرین سروسز منسوخ ہوئیں اور 65 فیصد مقامی ٹرینیں بند رہیں۔
مزید پڑھیں:مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے اردو کے خلاف تعصب برتنا بھی شروع کردیا
اطالوی ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ کام کے حالات اچھے نہیں ہیں، کام کا بوجھ بڑھ چکا ہے جبکہ اجرت بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کے حالات بہتر بنائے جائیں، ملازمین کا خیال رکھا جائے۔