تجاوزارت کے خلاف ریلوے پولیس کا آپریشن، حسین ہزارہ گوٹھ کے مکینوں کا پتھراؤ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-encroachment operation continues in parts of Karachi

کراچی: ریلوے پولیس کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر موجود تجاوزات کے خلاف ہونے آپریشن پر علاقہ مکینوں نے ریلوے پولیس پر پتھراؤ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین ہزارہ گوٹھ گلشن اقبال کے مکینوں کا ریلوے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس تجاوزات کی آڑ میں ان کے مکانات کو مسمار کررہی ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر علاقہ مکین اور ریلوے پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی جارچ کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کو کلیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

واضح رہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوے کی 580 ایکٹر اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے ۔ کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک 20 سے زائد اسٹیشنز اور 43 کلو میٹر طویل ہے۔

Related Posts