وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسلام آباد:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مسلسل تلقین کی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 833 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔ سندھ میں 650، پنجاب میں 715، خیبر پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Related Posts