لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں، اس بار مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے، اس بار مارچ کرنیوالوں کے ساتھ پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہوگا۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنےکی کوشش کر رہے ہیں، بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے، شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا کراچی سرکلر ریلوے ٹریفک کے مسائل حل کرپائے گا ؟