اسلام آباد: وزیر ریلوے نے کہاہے کہ 50سے زائد ریلوے افسران کو گزشتہ چند ماہ میں فارغ کیا ہے یہاں ایک بہت بڑا مافیا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سے زائد ریلوے افسران کو گزشتہ چند ماہ میں فارغ کیا ہے یہاں ایک بہت بڑا مافیا ہے کہاں سے افسران لاؤں مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے، اسکریپ کرپشن پر افسروں کو فارغ کیا، کرپٹ افسروں کی کوئی جگہ نہیں۔
اعظم سواتی نے کہا اب تو میں سوتے ہوئے بھی لوگوں سے لڑتا ہوں میری بیوی مجھے جگا کرکہتی ہے کہ کیا ہوا۔ایم ایل ون فائدہ مند پراجیکٹ ہے 2ماہ تک کام شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کا نظام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حوالے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں سالانہ 2ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہو رہی تھی۔
مزید پڑھیں:ریلوے ملازمین کے گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، چیف جسٹس