لاہور: ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کی سمری وفاقی حکومت بھیج دی گئی ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کی تین تجاویز تیار کی گئی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے وزارت ریلوے کو کرایوں میں 10، 15 اور 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ریلوے کی جانب سے یکم نومبر کو کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کرایوں میں اضافہ کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کیلئے ریلیف پیکیج تیار