کراچی میں کسٹم کا چھاپہ، اسمگل شدہ ٹائر ضبط، تاجر برادری کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کسٹم کا چھاپہ، اسمگل شدہ ٹائر ضبط، تاجر برادری کا شدید احتجاج
کراچی میں کسٹم کا چھاپہ، اسمگل شدہ ٹائر ضبط، تاجر برادری کا شدید احتجاج

کراچی میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ تمام ٹائرز ضبط کر لیے جس پر تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا۔

شہرِ قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب کسٹم نے چھاپہ مار کارروائی کی جس پر ٹائروں کے تاجروں نے احتجاج کیا۔ تاجروں نے یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک رکاوٹیں لگا کر بند کردئیے۔

تاجروں نے الزام لگایا کہ کسٹم حکام کی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 2 دکاندار زخمی ہوئے جبکہ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی اسمگلنگ کےٹائرز کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کی گئی جس کے دوران اسمگل شدہ ٹائر ضبط کیے گئے ہیں جس پر احتجاج  کرنے والے تاجران پولیس کی مداخلت کے بعد منتشر ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  میاں بیوی کا جھگڑا، گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

Related Posts