صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 1 ملزم کو گرفتار ہوا جبکہ غیر قانونی آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ چھاپہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے مل کر مارا۔ملتان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔
ملتان کے علاقے محلہ علامہ اقبال میں چھاپے کے دوران 14 ویو گیٹ، 7 راؤٹرز، 14 انٹرنیٹ ڈیوائسز، 3 عدد لیپ ٹاپ اور 1 موبائل فون پر مشتمل غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کی نگرانی اور پی ٹی اے کے اشتراک سے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرے ٹیلیفون اسمگلنگ کو روکنے کیلئے دونوں ادارے کوششیں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ ملکر سرگودھا میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ 5 روز قبل چک نمبر 25 شمالی سرگودھا میں مارا گیا جس میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج، 6بی وی ایس ڈیوائسز،3 لیپ ٹاپ اور ایک انٹر نیٹ ڈیوائس سمیت دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے گئے۔
مزید پڑھیں: سرگودھا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، ملزم گرفتار