نریندر مودی ہر سوال پر پیچھے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔راہول گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہر سوال پر پیچھے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں اور پھر الزام کانگریس پر ڈال دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نیو یارک میں سمندر پار بھارتی شہریوں (این آر آئیز) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اپنے دورِ حکومت میں ٹرین حادثات کیلئے انگریزوں پر الزامات عائد نہیں کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کا عافیہ صدیقی کی رہائی کے سوال پر جواب سے گریز

خطاب کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے وزرائے ریلوے نے اپنی ذمہ داری قبول کی اور عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارتی شہریوں کا مستقبل نہیں دیکھ سکتے۔ ان سے جو سوال پوچھو، پیچھے کی طرف دیکھتے ہیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت سے پوچھیں کہ ٹرین حادثہ کیوں ہوا؟ تو کہتے ہیں 50سال پہلے کانگریس نے ایسا کیا تھا۔ ان سے پوچھیں ارتقاء اور پیریوڈک ٹیبل کو کتابوں سے کیوں نکالا؟ توکہتے ہیں 60 سال پہلے کانگریس نے یہ کیا تھا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا فوری ردِ عمل پیچھے مڑ کر دیکھنا ہے۔ ان کو کچھ بھی قبول نہ کرنے کی عادت ہے۔ غلطیاں خود کرتے ہیں اور جب سوال کیا جائے تو الزام کانگریس پر ڈالتے ہیں۔ گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ پیچھے نہیں دیکھنا چاہئے، حادثہ ہوجاتا ہے۔

 

Related Posts