بھارتی وزیر اعظم میری تقریروں سے خوفزدہ ہیں۔ راہول گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی میری تقریروں سے خوفزدہ ہیں۔ میں نے یہ خوف دیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے نااہل قرار دئیے جانے کی وجہ نریندر مودی کا میرے اس مؤقف سے ڈر ہے جس میں میں نے نریندر مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 مودی نے بھارت کو پاکستان بنا دیا ہے۔بھارتی پروفیسر

پریس کانفرنس کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ میں خوف کا شکار نہیں، نہ ہی سوالات پوچھنا بند کروں گا۔ نہ صرف یہ کہ مودی میری تقریروں سے ڈرتے ہیں بلکہ میں نے یہ ڈر ان کی آنکھوں میں دیکھا ہے۔ مجھے نااہل کرنے سے قبل مودی گھبرا گئے تھے۔

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ میری پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر حذف کرنے پر میں نے لوک سبھا کے اسپیکر کو طویل خط لکھ دیا۔ کچھ وزراء یہ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ میں بیرونی طاقتوں سے مدد کی درخواست کررہا تھا۔

قبل ازین سورت کی عدالت نے راہول گاندھی کی 2 سال کی قید کی سزا کے خلاف ضمانت کی درخواست قبول کر لی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں کبھی سوال کرنے کا عمل ترک نہیں کروں گا۔

Related Posts