بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔راہول گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رائے گڑھ: کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں، ہم نے محبت کی دکان کھول لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے 2 روز وقفے کے بعد رائے گڑھ سے بھارت جوڑو نیائے یاترا پھر شروع کردی۔ مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد جیپ پر سوار ہو کر یاترا کا آغاز اور بعد ازاں جلسۂ عام سے خطاب بھی کیا۔

خطاب کے دوران کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت کو فروغ دے رہے ہیں، ہم نے محبت کی دکان کھول لی ہے۔ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت منی پور میں تشدد کے ذمہ دار ہیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بچے بھارت کا مستقبل ہیں اور ہماری یاترا کا مقصد ملک کے اس مستقبل کو محبت بھرا بھارت فراہم کرنا ہے۔ منی پور سے میں نے اپنا دورہ شروع کیا تو پتہ چلا کہ ملک کا ڈی این اے نفرت نہیں، محبت پر مبنی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہاں ہر ذات اور مذہب کے لوگ محبت اور پیار سے رہتے ہیں۔ کیا ہمارے ملک کے بچے یہ جانتے ہیں کہ ”اگنی ویر اسکیم“ کیا ہے؟ اس اسکیم میں بی جے پی اور مودی 4سال کیلئے نوجوانوں کو فوج کا حصہ بنا کر بعد میں گھر بھیج دیں گے۔ 

 

Related Posts