بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم جوائن کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم جوائن کرلی
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم جوائن کرلی

دبئی:کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم جوائن کرنے سے معذرت کی تھی، تاہم اب انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان راہول ڈریوڈ کے ٹیم میں واپس آنے کے بعد عبوری کوچ وی وی ایس لکشمن واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ راہو ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کا ٹیم سے جذباتی خطاب، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج میچ کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

Related Posts