میڈرڈ: معروف اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال انجری سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔
36 سالہ رافیل نڈال کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں رواں ہفتے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رافیل نڈال نے کہا کہ بارسلونا اوپن میرے لئے خاص ٹورنامنٹ ہے کیونکہ یہ میرا ہوم کلب ہے اور گھر پر کھیلنا ہمیشہ ایک منفرد احساس ہوتا ہے لیکن میں ابھی تک انٹرنیشنل مقابلے کے لئے تیار نہیں ہوں ، واپسی کے لئے پریکٹس جاری رکھوں گا۔
Barcelona es un torneo especial para mi, porque es mi club de adopción y porque jugar en casa es siempre una sensación única.
Aún no me encuentro preparado y sigo, por tanto, mi proceso de preparación para la vuelta a la competición. pic.twitter.com/ZbgTv20Fo3
— Rafa Nadal (@RafaelNadal) April 14, 2023
خیال رہے کہ رافیل نڈال جنوری میں آسٹریلین ٹینس سٹار میکنزی میک ڈونلڈ سے شکست کے بعد سے ابھی تک ایکشن میں نظر نہیں آئے ۔