اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ 2021 میں ہم سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کا معاہدہ کیا تھا لیکن ابھی تک تمام باتیں زبانی جمع خرچ ہیں، موجودہ بجٹ میں بھی ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
سی بی اے کے عہدے داروں نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ دیگر تمام محکموں کی تنخواہوں میں 300 سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے موقع پر ہمیں کہا گیا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں مزید دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے لیکن یہ سب کچھ ہوا میں ہے اس کا کوئی تحریری ثبوت یا نوٹیفکیشن نہیں ہے۔ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار اور انجینئر اسٹاف شامل ہے۔
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں چوبیس گھنٹے ریڈیو پاکستان کے مائک چلتے رہتے ہیں ہمارے چاروں صوبوں میں صرف 4 ہزار ملازمین ہیں جن کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا باقی ہے مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے ہمارے اخراجات بھی اسی حساب سے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی تنخواہ ملتی ہے اس میں گزارہ کرنا نہایت مشکل ہو چکا ہے ہماری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہم ہر محاذ پر لڑتے ہیں گرمی ہو یا سردی بارش ہو یا طوفان ہم اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرتے ہیں ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں 25 فیصد اضافے سے ہماری کافی مشکلات کم ہو جائے گی کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں موجودہ تنخواہ پر گزارہ کرنا مشکل ترین ہو چکا ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم روڈ پر لیٹ کر اپنی جان دے دیں گے اتنی گرمی میں ہم صرف اپنے حق کے لیے باہر نکلے ہیں ورنہ ہمیں اتنی گرمی میں احتجاج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے ہم آج احتجاج کر کے وزیراعظم عمران خان کو ان کا وعدہ یاد دلا رہے ہیں تاکہ جو وعدے ہمارے ساتھ کیے گئے تھے آج ان کے پورا کرنے کا وقت آ چکا ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں بڑھائی جائیں تاکہ ہم اپنے دفاتر میں مطمئن ہو کر کام کریں ہم اس ملک کے محب وطن شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد سوئی گیس ریجن کی کارروائی، گیس چوری میں ملوث 3 بڑے نیٹ ورک پکڑ لیے