چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاوّل بروز پیر ،عید میلادالنبی ﷺ جمعہ 30اکتوبرکو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rabiul Awwal moon not sighted, Eid-i-Miladun Nabi on Oct 30

کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 1442؁ھ پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020ء کو ہوگی ۔

آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات ،میٹ کمپلیکس ،موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی ، مولاناقاری نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔

فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔

پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔

ملک میں  بعض مقامات پرمطلع صاف تھا،بعض جگہ ابرآلود اور بعض جگہ گرد آلودتھا ،تاہم کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442 پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:چاند اور سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں،فواد چوہدری

مفتی منیب الرحمٰن نے تمام مسلمانانِ عالم کو ماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی اور اُمت ِ مسلمہ اوروطنِ عزیز کی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Related Posts