پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں نافذ کرفیو کو اتنے دن گزر جانے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بے حسی افسوس ناک ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم تاسیس کے حوالے سے پرفارمنس دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کی تقریبات کو بھارتی مظالم کا شکار کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتی ہوں جبکہ عالمی برادری کی بے حسی سے کوئی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر شدید تنقید کا سامنا
رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنا حقِ خود ارادیت حاصل کریں گے اور ان پر مسلط بھارتی تسلط ختم ہوجائے گا جبکہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سیلانی احساس لنگر پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ آپ کو بے روزگاری میں کمی لانے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی کیونکہ پاکستان کے عوام بھکاری نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں مشہور سنگر رابی پیرزادہ نے کہا کہ بھوکے کو روٹی کھلانا ایک بہت اچھا کام ہے لیکن بہتر ہوتا اگر وزیر اعظم عمران خان عوام کو مفت روٹیاں توڑنا نہ سکھاتے۔
مزید پڑھیں: بے روزگاری میں کمی لائیے، عوام بھکاری نہیں۔رابی پیرزادہ کی وزیر اعظم کے لنگر پر تنقید