پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بنائی ہوئی تصویر کورئیر سروس اہلکاروں نے خراب کردی جس پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے بے حد مایوسی ہوئی ہے، اگر کورئیر سروس والوں کا یہی کام ہے تو میں آئندہ آپ کے ذریعے اپنا کورئیر ارسال نہیں کروں گی۔
پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے یہ اسکیچ بے حد محنت کے ساتھ بنایا تھا اور آپ نے پوسٹ کرنے کیلئے اچھی خاصی فیس بھی لی تھی، اس کے باوجود آپ نے میری تصویر کو خراب کردیا۔ اب ہم کیا کرسکتے ہیں کیونکہ یہ آرٹ ہے جو دوبارہ نہیں بن سکتا۔
Seriously disappointed @tcs_couriers if this is your service we announce never to post through you, Rabi made this sketch with so much efforts , you charged a great deal for posting fee and this is your service. What are we supposed to do now, this is an art. pic.twitter.com/NVOYEyrtwU
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 10, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہو گئے، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہونے پر رابی پیرزادہ نجی بینک سے ناراض ہو گئی تھیں۔
ٹوئٹرپر 28 اگست 2020ء اپنے پیغام میں سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان میں نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔ آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ میرا بیلنس صفر ہے۔
مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا