لاہور: مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں عدالت نے معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کوبری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ماڈل ٹاؤن کہچری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے مگر مچھ اور سانپ رکھنے سے متعلق کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی اس موقع پر رابی پیرزادہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
رابی پیر زادہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی مؤکل کااس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر گلوکارہ کو کیس میں ملوث کیاجبکہ رابی پیرزادہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہیں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعدسابق گلو کارہ کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگر وائلڈ لائف چاہے تو وہ ان کے ساتھ مل کر آگاہی پھیلانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات نے گزشتہ سال گیارہ ستمبر کو غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے کے الزام میں رابی پیر زادہ پر چالان کیا تھا، محکمہ جنگلی حیات نے الزام عائد کیاتھا کہ رابی پیر زاہد نے مگر مچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھے ہوئے ہیں جوکہ وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی اسلامی تعلیم حاصل کرکے عام کرنے کیلئے کام کرنے کی خواہش