کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ لڑکے کے قتل پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ قاتل کے خلاف انصاف سوشل میڈیا دلائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ کتنی ہی بار یہی کچھ ہوا اور پھر کچھ سالوں بعد مظلوم کیلئے انصاف کی امید ختم ہونے لگتی ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر 17سالہ یتیم بچے کو قتل کردیا گیا
ٹوئٹر پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ انصاف کی امید ختم ہونے پر لواحقین پیسے لے کر قاتلوں کو معاف کردیتے ہیں۔ وقت پر فیصلہ کرکے سزائیں سنائیں، ہماری نسلیں بچائیں۔
کہاں قاتل بدلتے ہیں فقط چہرے بدلتے ہیں
عجب ہے اپنا سفر فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں
کتنی دفعہ یہی کچھ ہوا اور پھر کچھ سالوں بعد جب مظلوم کو انصاف کی امید ختم ہونے لگتی ہے تو ان کے لواحقین پیسے لیکر معاف کر دیتے ہیں۔وقت پر فیصلہ کر کے سزا سنائیں، ہماری نسلیں بچائیں۔ #justiceforjazlan pic.twitter.com/Yx0LDXhFnp— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) May 29, 2022
پائرٹس آف دی کیربین سیریز کے مرکزی اداکار کا ذکر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ جانی ڈیپ کی طلاق یا اس کیلئے انصاف کی پوسٹ کرنے سے آپ کی زندگی میں کچھ نہیں بدلے گا۔
رابی پیرزادہ نے مقتول لڑکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی موت کا انصاف حاصل کرکے آپ اپنے بچے محفوظ کرسکیں گے۔ آواز اٹھائیں۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا ہی انصاف دلا سکتا ہے۔
جونی ڈیپ کی طلاق یا اس کے لیے انصاف کی پوسٹ کرنے سے آپ کی زندگی میں کچھ نہیں بدلے گا ، اس بچے کی موت کا انصاف حاصل کرکے آپ اپنے بچے محفوظ کر سکیں گے۔ آواز اٹھائیں۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا ہی انصاف دلا سکتا ہے۔ ????????????#JusticeForJohnnyDepp
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) May 29, 2022