عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور جہاں ایک طرف قصائی حضرات چھریاں تیز کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف قربانی کے جانور بھی لگتا ہے جم میں پریکٹس مکمل کر چکے ہیں۔
اس بار بازاروں میں صرف بیل، گائے اور بکرے نہیں مل رہے بلکہ کراٹے ماسٹر، کک باکسر اور اولمپک ریسلر بھی بھیس بدل کر پہنچ چکے ہیں۔
ایک جانور ایسا دیکھا گیا جس نے مالک کو مہارت سے “فلائنگ کک” ماری جو کسی ایکشن فلم کے سین سے کم نہ تھی۔
بچارے مالک کی قمیص آسمان کی طرف تھی اور جوتے زمین پرنظر آئے۔ آپ کو سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی کچھ دلچسپ ویڈیوز دکھاتے ہیں۔
مان صاحب نے بھی جانور لیا قربانی کے لیے لیکن لگتا ہے کہ جانور نے مان صاحب کو لیا ہے🤣@imransh34 pic.twitter.com/nNng5nROAp
— ⷶMαι∂αн Mυнαммα∂ (@MaidahMuhammad) July 20, 2021
قربانی کے لئے اس طرح کا مست جانور
خریدنا چاہئے
تاکہ کچھ شغل بھی ہوجائے ساتھ ساتھ pic.twitter.com/8cgNaJIjme— Kulsoom🌷 (@Ummi_Ahmad786) June 15, 2024
قربانی کے جانوروں سے بچ کررہیں ہر جانور لاچار نہیں ہوتا pic.twitter.com/GS5gKUUVrD
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) June 15, 2024