پی ایس ایل 2020ء کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ پر فتح

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 2020ء کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ پر فتح
پی ایس ایل 2020ء کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ پر فتح

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو شکست دے دی جس میں اعظم خان کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سیریز کا افتتاحی میچ گزشتہ شب اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں کی برتری سے فتح حاصل ہوئی۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ سے پورا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کا دیا گیا 169 رنز کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 7 وکٹیں گنوا دیں، تاہم اعظم خان کی صف سنچری کام کر گئی۔ 

ابتدا میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار نظر آئی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ نے بہترین باؤلنگ اور فیلڈنگ پیش کی جسے تماشائیوں سے بھرپور داد ملی۔

شروع ہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پلڑا ابتدا ہی سے بھاری ہوتا ہوا نظر آیا، تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آہستہ آہستہ کھیل کا کنٹرول حاصل کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن نے 15 جبکہ احمد شہزاد نے 7 رنز بنائے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا سکے۔ احمد شہزاد کو محمد موسیٰ اور محمد نواز کو محمد عاکف نے آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئئہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نےگزشتہ روز  اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف

Related Posts