کراچی: پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل نے 39 رنز اسکور کیئے ۔ دوسرے نمایاں بلے باز اعظم خان رہے جنہوں نے 17 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم ، بابراعظم ،شرجیل خان ، کولن انگرام ، جو کلارک اور محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامریامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفرازاحمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد ، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی ٹرافی کی تصاویر جاری