کوئٹہ،سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 4افراد جاں بحق،متعددزخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ،سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 2افراد ہلاک،متعدد افراد زخمی
کوئٹہ،سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 2افراد ہلاک،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: سرینا چوک پر ہوٹل کی نجی پارکنگ میں زور دار دھماکے کے نتیجے 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے بعد قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2سرکاری افسربھی زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ دھما کے وقت ہوٹل میں چینی سفیر بھی موجود تھے، تاہم وہ خیریت سے ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دھماکہ، 2 بچے اور خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

Related Posts