ملکہ کی تدفین 125 برطانوی سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنجہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی سرکاری تدفین برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

برطانوی حکومت کے مطابق پارکس،چوک،گرجا گھروں میں بھی تقریب دیکھنے کیلئے اسکرینیں لگائی جائیں گی، اس کے علاوہ ملکہ کے جنازے کی تقریب کو 3 ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے شہری بجلی کمپنی کی گاڑیوں میں کچرا بھرنے کی مہم کیوں چلا رہے ہیں؟

برطانیہ میں گزشتہ 6 دہائیوں میں یہ پہلا سرکاری جنازہ ہے جو منعقد کیا جا رہا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر ملکوں کے شاہی خاندان کے افراد بھی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی تدفین میں شرکت کریں گے،امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر،ترک صدر،یورپی کمیشن،یورپی کونسل کے سربراہان سمیت دیگر عالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گےجبکہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب دنیا بھر سے چند ممالک کے سربراہان کو سیاسی تحفظات کی بنیاد پر مدعو نہیں کیا گیا۔روس،شمالی کوریا، بیلاروس،میانمار کے سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

Related Posts