عبد القدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اُٹھائیں گے، ذرائع

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
عبد القدوس بزنجو کی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان تقرری یقینی
عبد القدوس بزنجو کی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان تقرری یقینی

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما میر عبدالقدوس بزنجو یقینی طور پر بلامقابلہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے کیونکہ اس عہدے کے لیے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند یہ اعلان کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے بزنجو کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے صوبے میں سیاسی خلا کا خاتمہ ہو گا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر (جمعہ) کو طلب کرلیا ہے۔ بعد ازاں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کل شام 4 بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔

وزیراعلیٰ کی نشست سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اتوار کو عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ان کے اعلان کے بعد، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین اور اپوزیشن نے فتح کے نشانات بنا کر اپنی فتح کا جشن منایا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ یہ ایک ”تاریخی” حکومت ہوگی جس میں تمام 65 اراکین صوبائی اسمبلی ایک صفحے پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جام کمال مستعفی، بلوچستان کابینہ تحلیل، عبدالقدوس بزنجو نئے وزیر اعلیٰ ہونگے

خٹک نے کہا کہ ہم بی اے پی کے اندر اکثریت کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ کیا وفاقی حکومت بزنجو کی حمایت کرے گی، جنہیں بی اے پی نے نامزد کیا ہے، خٹک نے کہا کہ بزنجو کے حوالے سے فیصلہ بی اے پی نے ہی کرنا ہے۔