ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ نشی سنگھ اپنی 50ویں سالگرہ کے دو دن بعد جہان فانی کو خیر باد کہہ گئیں، رواں سال مئی میں انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا۔
اس دوران ان کا خاندان بھی مالی بحران سے گزر رہا تھا اور انہوں نے لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کی تھی۔ ان کے انتقال کی افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے شوہر اور مصنف اداکار سنجے سنگھ نے کی۔
سنجے کا کہنا تھا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا تاہم مئی 2022 میں انہیں ایک اور تکلیف ہوئی اور ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ ہم نے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا اور بعد میں انہیں چھٹی دے دی گئی۔
پچھلے چند ہفتوں میں، انہیں گلے میں شدید انفیکشن کی وجہ سے کھانا کھانے میں دقت محسوس ہوئی۔ انہوں نے کھانا چھوڑ دیا تھا،سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم نے ان کی 50ویں سالگرہ کل (16 ستمبر) ایک دن پہلے منائی۔ اگرچہ وہ بات نہیں کر سکتی تھی لیکن وہ بہت خوش دکھائی دے رہی تھی۔
مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ حادثے کا شکار، اسپتال منتقل