افغان مفاہمتی عمل میں قطر کا کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان مفاہمتی عمل میں قطر کا کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ محمود قریشی
افغان مفاہمتی عمل میں قطر کا کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اور قطر کا کردار کلیدی ہے جبکہ قطر کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

برادر اسلامی ملک قطر کے سفیر صقر بن مبارک نے دفترِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک قطر تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

قطری دارالحکومت دوحہ میں 29 فروری کو امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شرکت کی  خصوصی دعوت دی۔

قطر کے سفیر نے قطری ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کی جانب سے وزیر خارجہ کو امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ 

سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکا طالبان معاہدے کے  اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے یہی مؤقف اپنایا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جبکہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاک قطر کردار کلیدی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کا مؤقف تسلیم کر رہی ہے۔ پاکستان پُر امید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے۔ 

 

Related Posts