خطے میں قیام امن کے لئے پاکستانی فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں،قطری نمائندہ خصوصی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرخارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف اور نمائندہ خصوصی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورافغان مفاہمتی عمل سے متعلق غور کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو بھائی چارے اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہیں۔

قطری نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد نے خطہ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

Related Posts