اومی کرون کا خطرہ بڑھ گیا، حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

دوحہ:ملک میں اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزارت تعلیم نے قطر میں 2 جنوری سے ایک ہفتے کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرتے ہوئے فاصلاتی تعلیم کا نظام اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار سے قطر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تمام طلبہ کی حاضری معطل کردی گئی ہے۔یہ اقدام مملکت میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکومت نے والدین پر زور دیا کہ وہ طلباء کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور فاصلاتی تعلیم کے نظام کے ذریعے اپنے تعلیمی سلسلے کو یقینی بنائیں۔

قطر کی وزارت صحت نے خلیج بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے درمیان تمام طبی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں معطل کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:اومی کرون کا اسلام آباد پر حملہ، درجنوں افراد متاثر، شہری انتظامیہ کی سخت وارننگ

دوسری جانب امریکا میں بچوں کے اومی کرون ویرینٹ سے تیزی سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخلے کی تعداد ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ماہرین فکر مند ہیں اور بچوں میں ویکسی نیشن کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں تاہم ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ کورونا کی اس نئی قسم سے شدید بیمار ہونے کی شرح درحقیقت کم ہے اور اس تیزی سے اضافے کی وجہ اس کا انتہائی متعدی ہونا ہے۔

Related Posts