کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمانڈر قطر امیری ا یئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کمانڈر قطر امیری ا یئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: کمانڈر قطر امیری ائیر فورس میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے وفاقی دارالحکومت میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمانڈر قطر امیری ائیرفورس میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمدامجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے پا کستان اور قطری امیری آرمڈ فورسز کے مابین مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے خطے کے مشترکہ بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے تعاون، کوششوں اور عزم کی تعریف کی۔

دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی شعبوں میں پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر قطر امیری ائیر فورس کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ 

Related Posts