قطر کی سرکاری ہوائی کمپنی قطر ایئر ویز نے پاکستان بھر میں اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر ایئر ویز نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔
اسرائیل نے کس طرح اپنے جاسوس کو حسن نصر اللہ کا ساتھی بنوا کر کارروائی کی، نئی تفصیلات
قطر ایئر ویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائر ویز اب ایجنٹس کے ذریعے اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔
اسی طرح قطر ایئر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔