کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Q Mobile joins Karachi kings as a platinum sponsor

کراچی (نگاہ محمد) کیوموبائل اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے۔معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، سی ای او طارق وصی اور چیئرمین کیوموبائل ذیشان اختر نے شرکت کی۔

اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے ذیشان اختر کو کراچی کنگز کی آفیشل جرسی پیش کی گئی۔اس موقع پر سی ای او کراچی کنگز طارق وصی نے کہا کہ کیو موبائل کا پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز سے جڑنا خوش آئند ہے۔

کراچی کنگز کا پلاٹینم اسپانسر بننے پر ذیشان اختر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اب ملک کے ہر کونے تک کراچی کنگز کے شیروں کی دھاڑ گونجے گی، شیروں کی آواز کیو موبائل پھیلائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

پی ایس ایل کا نیا ترانا ’تیار ہیں‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیاخیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں، کچھ صارفین نے ترانے کو وقت کا ضیاع اور کچھ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts