پائما کا بین الاقوامی تجارتی وصنعتی نمائش کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PYMA delegation visits International Trade & Industrial Fair

کراچی:پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے مرکزی چیئرمین ثاقب نسیم کی قیادت میں وفد نے کراچی میں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش کا دورہ کیا جس کا اہتمام ای کامرس گیٹ وے پاکستان نے کیا تھا۔

وفد میں پائما کے وائس چیئرمین محمد جنید تیلی، سابق مرکزی چیئرمینز خورشید اے شیخ، محمد عثمان، ثاقب گڈلک، سابق زونل چیئرمین خرم بھارارا، سابق زونل وائس چیئرمین سہیل نثار، ممبران منیجنگ کمیٹی وحید عمر، بہروز کپاڈیا اور سیکرٹری جنرل منظور الحسن ہاشمی شامل تھے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر عمیر نظام نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نمائش کا دورہ کرایا۔پائما کے وفد نے دیوان انٹرنیشنل کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد حسین دیوان اور نیشنل سیلز منیجر محمد مہاد نے بریفنگ میں بتایا کہ دیوان انٹرنیشنل رہائشی وصنعتی شعبوں کے لیے سولر انرجی پاور سسٹم میں 32 فیصد لاگت کی بچت کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، میاں ناصر حیات مگوں

کمپنی نے نان ڈیسٹرکٹیوکٹنگ (این ڈی سی) ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے جو بہتر پروڈکٹ کے لیے کم مائیکرو کریکس کے خطرے کے ساتھ سیل کی بہتر طاقت حاصل کرتی ہے۔

وفد نے جمہوریہ بیلاروس کی کمپنی دی پلانٹ پولیمر نافتان کا بھی دورہ کیا اور ایکریلک فائبر نائٹرون ڈی میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس میں برائٹ ڈائڈ کرمپڈ فائبر، برائٹ جیل ڈائی کرمپڈ فائبر ڈل ان ڈائی کرمپڈ فائبر وغیرہ ہوتا ہے۔ فائبر ٹو یا اسٹیپل کے طور پر تیار کیا جاتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پروسیسنگ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

پائما کے وفد نے ہواوے کے اسٹال کا دورہ بھی کیا جو کہ انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) انفرااسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کا ایک معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔

کمپنی چار کلیدی ڈومینز یعنی ٹیلی کام نیٹ ورکس، آئی ٹی اسمارٹ ڈیوائسز اور کلاؤڈ سروسز میں مربوط حل فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے پہلے سپر کیپسیٹر مینوفیکچرر جولٹا بیٹری70ایل کے اسٹال کا بھی دورہ کیا۔

Related Posts