عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری
عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری

اسلام آبا د: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نام ای سی ایل (ECL) پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک بار بھی ملک سے باہر نہیں گئے۔

تحریک انصاف اس فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی اور عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائے گا۔عمران خان کا نام ECL پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ پی ڈی ایم والوں سے ملاقات کے بعد سنایا، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے بڑے احتجاج کا اعلان کیا تھا اس لئے یہ فیصلہ عجلت میں سنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر قانون کے کہنے پر فیصلہ سنایا، پہلے فیصلہ کچھ تھا، بعد میں ویب سائیٹ پر دوسرا ڈال دیا گیا۔فارن فنڈنگ کیس میں 2002ء کے قانون کے تحت کارروائی ہورہی تھی، اس قانون کے تحت الیکشن کمیشن کیس بھیج ہی نہیں سکتا۔

مزید پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس: کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں انھیں معلوم ہے کہ نہیں جیت سکتے، عمران خان پر پابندی لگانا ان کے بس کی بات نہیں، آرٹیکل 17 اور 15 واضح ہے حکومت کسی پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتی۔

Related Posts